"توکلنا" ایپ کی رازداری سے متعلق پالیسی

شق نمبر (1): مقدمہ

ڈاٹا اور اس کی رازداری کی اہمیت، اور ایپ کے ذمہ داران کی اس کوشش کے پیش نظر کہ صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی داخل کردہ معلومات کی حفاظت اور رازداری کو یقینی بنائی جائے، ایپ کی انتظامیہ رازداری پالیسی کو بطور بنیاد تسلیم کرتے ہوئے صارف کی داخل کردہ معلومات کی حفاظت اور رازداری کو یقینی بنانے کی پابند عہد ہے۔ نیز انتظامیہ ان معلومات کو کبھی افشاء نہیں کرے گی سوائے ان اصول وضوابط کے تحت جو شق نمبر (4) (استعمال اور انکشاف) میں درج ہیں ۔

شق نمبر (2) : صارف کی معلومات

صارف کی معلومات اور ڈاٹا سے مراد درج ذیل امور ہیں:

أ‌. صارف کی پرسنل معلومات جن کا استعمال رجسٹریشن میں ہوا ہے۔

ب‌. صارف کی نقل وحرکت اور جغرافیائی جگہ کی معلومات۔

ت‌. رابطے کی معلومات وتفاصیل نیز استعمال سے متعلق اپدیٹ۔

ث‌. صارف کی جانب سے داخل کردہ دیگر معلومات جیسے:باہر نکلنے کی پرمٹ کی اجازت، شکایت و اطلاع اور فارم میں لکھے گئے جوابات وغیرہ۔

شق نمبر (3): ڈاٹا اور معلومات کا اکٹھا کرنا

(ا) ۔ معلومات اکٹھا کرنا

1. اتصال ورابطے کی معلومات: یہ ایپ موبائل کے بعض ڈاٹا اور معلومات کو جمع کرے گا جس سے کہ تجربات کو بہتر بنایا جا سکے، مثلاً: موبائل کی زبان اور نظام کی نوعیت۔ اسی طرح باہر نکلنے کی پرمٹ اور ایپ کی دیگر خدمات سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے بھی یہ ایپ صارف کے محل وقوع کا سراغ لگائے گا۔اور یہ سب سعودی عرب کی وزارت صحت یا دیگر کسی ادارے کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مقرر کردہ معیاروں اور سعودی عرب کے ملکی قوانین کے مطابق ہوگا۔

2. داخل کردہ معلومات: صارف کی جانب سے داخل کردہ دیگر معلومات جیسے:باہر نکلنے کی پرمٹ کی اجازت، شکایت و اطلاع اورایپ کی جانب سے جاری ہونے والے فارم میں لکھے گئے جوابات وغیرہ محفوظ رکھے جائیں گے۔

(ب) معلومات محفوظ رکھنا

سعودی عرب میں صارف کی معلومات اور ڈاٹا کو ایپ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ سرورز (SERVERS) میں محفوظ رکھا جائے گا۔ ایپ انتظامیہ کی پوری کوشش ہوگی کہ مقرر کردہ معیاروں کے مطابق یہ سرورز ہیکنگ اور غیر قانونی مداخلت سے محفوظ ہوں۔نیز انتظامیہ ان معلومات کو ہر اکیس (21) دن میں حذف کرنے کی پابند عہد ہے۔

شق نمبر (4): استعمال اور انکشاف /اظہار

أ‌. ایپ کی خدمات اور اس کا استعمال سعودی عرب کی وزارت صحت کے مقرر کردہ معیاروں کے تابع ہوگا۔ جس کا مقصد سعودی اور غیر سعودی شہریوں کو باہر نکلنے کی پرمٹ یا ایپ کی طرف سے بھیجے جانے والے دیگر نوٹیفیکیشن کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ اسی طرح ایپ انتظامیہ صارف کی پرسنل معلومات کی حفاظت اور کسی بھی ادارہ کے سامنے انہیں ظاہر نہ کرنے کی پابند ہوگی سوائے اس صورت میں کہ وزارت صحت کی تعلیمات اورسعودی عرب کے ملکی قوانین اس کی اجازت دیں۔

ب‌. ایپ کی انتظامیہ میں وہی لوگ صارفین کی معلومات پر آگاہی حاصل کر سکتے ہیں جنہیں اس کی اجازت ہوگی نیز ایسا ان اغراض اور استعمال کے لیے ہوگا جس کی اجازت ایپ انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ پالیسی میں موجود ہے۔

ت‌. ایپ انتظامیہ کی صوابدید کے مطابق صارف کی آئی ڈی کو ظاہر نہ کرنے والے بیانات ومعلومات کو ان ڈاٹا اور مجموعی شماریاتی انڈکس کے ضمن میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

شق نمبر (5): خارجی لنک

کبھی کبھی ایپ کی جانب سے کچھ خارجی لنک بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں ایسی صورت میں ان دیگر اطراف کے معلومات جمع کرنے کی نوعیت اور ان کی جانب سے صارف کی پرسنل معلومت کے استعمال کے بارے میں ایپ ذمہ دار نہ ہوگا اور صارف خود اپنی معلومات اور ڈاٹا کا مکمل ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

شق نمبر (6) : رازداری کی حفاظت کے متعلق صارف کی ذمہ داری

صارف کے لیے معلومات کی حفاظت کے لیے چند ہدایات:

أ‌. اگر صارف کو محسوس ہو کہ کسی دوسرےشخص نے اس ایپ میں اس کے اکاؤنٹ یا دیگر کسی خفیہ معلومات کو حاصل کر لیا ہے تو وہ فوری طور پر ایپ کے تکنیکی سپورٹ کو با خبر کرے۔

ب‌. کسی بھی خفیہ معلومات کو موبائل فون یا انٹرنیٹ کے زریعے شیئر نہ کریں جب تک کہ آپ سامنے والے شخص کی آئی ڈی یا معلومات مانگنے والے کے بارے میں اچھی طرح جانکاری حاصل نہ کر لیں۔

ت‌. یوزر نیم (username) اور پاسورڈ (password) کو کسی دوسرے کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اسی طرح ایپ میں موجود اپنے اکاؤنٹ کو کسی دوسرے کو استعمال کی اجازت نہ دیں۔

ث‌. ایپ کو استعمال کرتے وقت محفوظ الیکٹرانک ڈیوائس کا استعمال کریں اور غیر مستعمل ایپ کو انٹرنیٹ سے منقطع کر دیں۔ نیز اس بات کا خیال رکھیں کی اینٹی وائرس (Antivirus) ہمیشہ اپڈیٹ ہو۔

شق نمبر (7): عام احکامات

ایپ کا نگراں ادارہ: الہیئۃ السعودیۃ للبیانات والذکاء الاصطناعی (Saudi Data and Artificial Intelligence Authority سعودی اتھارٹی برائے ڈٖاٹا ومصنوعی ذہانت،)-مرکز المعلومات الوطنی (نیشنل انفارمیشن سینٹر) ہے۔ ایمیل: contact@tawakkalna.gov.sa.

- تحتفظ إدارة تطبيق (توكلنا) بحــق إضافــة أو تغييــر أي من أحكام سياسة الخصوصية، وسوف تقــوم إدارة تطبيق توكلنا بإشــعار المستخدم بذلك، ويحــق لإدارة التطبيق إنهــاء حساب المستخدم فــي حــال عــدم قبــول المستخدم أي تغييــر فــي سياسة الخصوصية.

"توکلنا" ایپ کے منتظمین کو کسی بھی شرط کے اضافے یا تبدیلی کا حق حاصل ہوگا،اور ایسی صورت میں صارف کو با خبر کیا جائے گا۔اور صارف کی جانب سےان شرائط میں تبدیلی کو نہ قبول کرنے کی صورت میں "توکلنا" ایپ کے منتظمین کو کو اس کا اکاؤنٹ بند کرنے کا حق حاصل ہوگا ۔