توکلنا کے بارے میں
شہریوں اور مقیم افراد کی صحت اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے بچانے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کے حرص کی بنیاد پر۔ سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی "سدایا" نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں کی حمایت میں "توکلنا ایپلیکیشن" لانچ کیا ہے۔
آغاز میں توکلنا ایپلیکیشن کا ہدف وزارت صحت اور متعدد سرکاری ایجنسیوں کے تعاون سے کرفیو کی مدت کے دوران افراد کے ساتھ ساتھ سرکاری شعبوں اور نجی شعبوں کے ملازمین کے لئے الیکٹرانک اجازت نامے جاری کرنے کے عمل کو منظم کرنے میں حصہ ڈالنا تھا، جس سے مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔
کرفیو کے ختم ہونے اور احتیاط کے ساتھ واپسی کے مرحلے کے دوران، ایپلیکیشن نے متعدد اہم نئی خدمات کا آغاز کیا جو محفوظ واپسی کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ان میں نمایاں ترین خدمت سیکیورٹی اور رازداری کی بھرپور حفاظت کے ساتھ رنگ برنگے کوڈ کے ذریعہ ایپلیکیشن استعمال کرنے والے شخص کی صحت کی حالت کو واضح کرنا ہے۔
چونکہ کورونا کی وبائی بیماری کے مقابلے کے لئے ریاست اور معاشرے کی ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے، اس لئے توکلنا ایپلیکیشن نے افراد کے لئے بھی اس میں تعاون پیش کرنے کا موقعہ فراہم کیا ہے، جس میں لوگ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور گروہوں کی رپورٹنگ کر کے نیز متعلقہ حکام کی صوابدید پر الگ تھلگ کئے گئے ممنوعہ محلوں میں داخل ہونے کے حوالے سے شکایت درج کر کے اپنا تعاون پیش کر سکتے ہيں۔